مریکا کی قیادت میں
اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شام میں القاعدہ سے وابستہ جہادی گروپ النصرۃ
محاذ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے
کہ اتحادی طیاروں نے جمعہ کے روز حلب کے شمال میں واقع قصبے اعزاز میں النصرۃ محاذ
کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قبل ازیں النصرۃ محاذ کے جنگجوؤں نے اسی علاقے میں امریکا کے تربیت
یافتہ شامی باغیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا تھا۔ڈویژن 30 کے نام سے معروف اس باغی
گروپ کا کہنا ہے کہ النصرۃ کے جنگجوؤں نے صبح ساڑھے چار بجے اس کے ہیڈکوارٹرز پر
حملہ کیا تھا اور اس میں اس کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment