مصری فوج کا انصار بیت المقدس کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ
مصری فوج کے ترجمان نے محمد سمیر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری فوج نے شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے ایک اہم کمانڈر سلیم سلیمان الہرم کو ہلاک کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے ایک اہم کمانڈر سلیم سلیمان الہرم مصر کے شہر شیخ زوید میں اپنے ٹھکانے پر موجود تھےِ۔مصری انٹیلی جنس نے ان کے ٹھکانے کا پتہ کیا اور پھر مصری فوج نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں جن شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

0 comments:
Post a Comment