• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 18, 2015

    داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کا آڈیو پیغام جاری

    سخت  گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اپنے زخمی خلیفہ ابوبکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے دنیا بھر میں رہنے والے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ عراق اور شام میں ان کے ساتھ لڑائی میں شامل ہوجائیں یا وہ جہاں کہیں بھی ہیں ،وہ ہتھیار اٹھالیں۔
    داعش کے میڈیا سیل الفرقان نے جمعرات کو یہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے اور اس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اس کے لیڈر ابوبکر البغدادی کی ہے۔اس سال کے اوائل میں عراق میں زخمی ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا آڈیو پیغام ہے۔بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت گروپ کو نہیں چلا رہے ہیں۔بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مرچکے ہیں۔
    یہ آڈیو ٹیپ مختلف ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہے اور اس میں بغدادی کی آواز میں بولنے والے صاحب کہہ رہے ہیں کہ ''کسی مسلم کے لیے دولت اسلامیہ کی جانب ہجرت نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔اس کی لڑائی میں شرکت ہر مسلمان کا فرض ہے۔ہم آپ پر یہ زور دے رہے ہیں کہ (ہمارے ساتھ) شامل ہوجائیں یا جہاں کہیں آپ موجود ہیں،وہیں آپ ہتھیار اٹھا لیں''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کا آڈیو پیغام جاری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top