• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    سعودی اتحادیوں کے صنعا کے نزدیک نئے فضائی حملے

    سعودی اتحادیوں کے صنعا کے نزدیک نئے فضائی حملے

    العربیہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر جمعہ کو تازہ فضائی حملے کیے ہیںفوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہےالعربیہ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے صوبے مآرب میں انجمن ہلال احمر کے امدادی کارکنان پر فائرنگ کی ہےدرایں اثناء حوثی باغیوں نے یمن کی حدود سے سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران کی جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہےاس سے پہلے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر یمن سے مارٹر گولوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو غیرملکیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی اتحادیوں کے صنعا کے نزدیک نئے فضائی حملے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top