• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 21, 2015

    حوثی جنگی اخراجات کے لیے ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے لگے

    حوثی جنگی اخراجات کے لیے ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے لگے

    یمن میں اہل تشیع مسلک کے ایران نواز حوثی باغیوں کو جنگ جاری رکھنے کے لیے سنگین مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے اور اپنی جنگی ضروریات کی خاطر پبلک سیکٹر اور فوجیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی ہے"العربیہ" نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق یمن میں شعبہ تعلیم، فوج اور سیکیورٹی اداروں سے وابستہ ملازمین کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے اپنی جنگی ضروریات پوری کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی ہےسرکاری ملازمین کو بھی اپنی تنخواہوں کا ایک بڑا حصہ جنگ کے لیے دینے پرمجبور کیا جا رہا اور انہیں کہا جا رہا ہے کہ جنگ کی لیے رقم فراہم کرنا ان کا قومی فریضہ ہےذرائع کے مطابق حوثیوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی تن خواہ کا کچھ حصہ جنگ کے لیے وقف نہ کرنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ جو اپنی مرضی سے تنخواہ میں سے کچھ رقم جنگ کے لیے دینے پر راضی نہیں ہوگا اس کی پوری تنخواہ کاٹ لی جائے گییمن میں ایک دوسرے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حوثی ملیشیا اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے تیل سے حاصل ہونے والی 40 فی صد آمدن کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے عالمی برادری کی جانب سے امداد میں ملنے والے تیل کو بھی جنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے بھی "جنگی ضرورت" قراردیاگیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثی جنگی اخراجات کے لیے ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے لگے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top