صوبہ سیناء کے لیڈر کی مصری ججوں پر حملوں کی دھمکی
مصر میں عراق اور شام
میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ جنگجو گروپ صوبہ سیناء کے لیڈر
نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ ججوں پر حملے کریںصوبہ سیناء کے لیڈر ابو اسامہ المصری کی یہ آڈیو ٹیپ جہادی ویب سائٹس
پر بدھ کو پوسٹ کی گئی ہےاس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''جابر لوگ غلط طور پر ہمارے
بھائیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں ان کا اشارہ مصری ججوں کی جانب تھاانھوں نے
اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کہ ہے کہ وہ ''ان کے (ججوں کے) کھانوں میں زہر ملا دیں،ان
پر گھروں اور شاہراہوں پر حملے کریں،اگر آپ کرسکتے ہیں تو دھماکا خیز مواد سے ان
کے گھروں کو تباہ کردیںصوبہ سیناء کے سربراہ کا یہ پیغام گذشتہ ہفتے کے روز مصرکی ایک عدالت
کی جانب سے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی ، اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور
سرکردہ رہ نما خیرت الشاطر سمیت ایک سو پانچ کارکنان کو سزائے موت کا حکم سنائے
جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment