اسلامی جمہوریہ ایران کے
صدر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ایسے کسی سمجھوتے پر
دستخط نہیں کریں گے کہ جو کسی کو ایران کے سیکورٹی، سائنسی اور فوجی رازوں
تک رسائی کی اجازت دے-
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے صوبائی دورے کے دوسرے روز صوبہ
مشرقی آذربائیجان کی انتظامی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک
اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات ایک انتہائی بڑا اور سفارتی کام ہے-
انھوں نے کہا کہ مذاکرات فنی، قانونی اور سیاسی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ
الحاقی پروٹوکول پر عمل درآمد ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس میں ریڈ لائن کا
خیال رکھیں گے- صدر مملکت نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مذاکرات کار
ایران اور ملت ایران کے افتخار کا باعث بنیں گے- ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا
کہ ایران کی حکومت اور قوم امن پسند ہیں، امام خمینی (رح) امن و صلح کے
خواہاں تھے اور رہبر انقلاب اسلامی بھی امن و صلح چاہتے ہیں، ہم نے کبھی
بھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کا ارادہ نہیں کیا، البتہ اگر کسی نے ایران کی
طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم پوری قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے-

0 comments:
Post a Comment