• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 21, 2015

    او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 27 تاریخ کو کویت میں ہوگا

    او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 27 تاریخ کو کویت میں ہوگا



    کویت میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں ماہ کی 27 تاریخ کو ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس 27 مئی کو کویت میں ہوگا جس میں یمن، شام ‘ فلسطین اور لیبیا کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ دو روزہ 42 ویں اجلاس میں میانمر میں روہینگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
    اس موقع پر تنظیم کے خصوصی رابطہ گروپوں کے اجلاس کا انعقاد بھی ہوگا جس میں عالمی اور صومالیہ سمیت دیگر افریقی ممالک کے حوالے سے امن و امان سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوع بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 27 تاریخ کو کویت میں ہوگا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top