• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 21, 2015

    صوبہ سیناء کے لیڈر کی مصری ججوں پر حملوں کی دھمکی

    صوبہ سیناء کے لیڈر کی مصری ججوں پر حملوں کی دھمکی


    مصر میں عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ جنگجو گروپ صوبہ سیناء کے لیڈر نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ ججوں پر حملے کریں۔
    صوبہ سیناء کے لیڈر ابو اسامہ المصری کی یہ آڈیو ٹیپ جہادی ویب سائٹس پر بدھ کو پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''جابر لوگ غلط طور پر ہمارے بھائیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں''۔ان کا اشارہ مصری ججوں کی جانب تھا۔انھوں نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کہ ہے کہ وہ ''ان کے (ججوں کے) کھانوں میں زہر ملا دیں،ان پر گھروں اور شاہراہوں پر حملے کریں،اگر آپ کرسکتے ہیں تو دھماکا خیز مواد سے ان کے گھروں کو تباہ کردیں''۔
    صوبہ سیناء کے سربراہ کا یہ پیغام گذشتہ ہفتے کے روز مصرکی ایک عدالت کی جانب سے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی ، اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور سرکردہ رہ نما خیرت الشاطر سمیت ایک سو پانچ کارکنان کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
    اس بیان سے چند روز قبل ہی مصری حکام نے اس جنگجو گروپ سے تعلق رکھنے والے چھے کارکنان کو فوجیوں پر حملوں کے جرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔انھوں نے اپنے حامیوں کو اب مصر بھر میں ججوں کو حملوں میں نشانہ بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ قبل ازیں جزیرہ نما سیناء میں اس سخت گیر گروپ کے جنگجو مصری فورسز کو بم حملے کر رہے ہیں اور ان میں اب تک سیکڑوں پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صوبہ سیناء کے لیڈر کی مصری ججوں پر حملوں کی دھمکی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top