• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, May 22, 2015

    اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو انتباہ ۔


    ایران کی رضاکار فورس "بسیج" کے نائب سربراہ بریگیڈیر جنرل علی فضلی نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت پر سخت انتباہ دیا ہے ۔
    بریگیڈیر جنرل علی فضلی نے تہران میں مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود، امریکہ، غاصب صیہونی حکومت اور تکفیریوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ امام خمینی رح کے جیالے، بدستور ثابت قدم ہیں اور وہ ایران اور اسلامی جمہوری نظام کا دفاع کر رہے ہیں- بریگیڈیر جنرل علی فضلی نے یوم پاسدار اور خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج منجملہ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج کے اتحاد کی بدولت، خرم شہر بعثیوں کے قبضے سے آزاد ہوا ۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو انتباہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top