عراق اور شام میں
برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں
شام کے قدیم شہر تدمر میں تاریخی عمارات کے آثار جوں کے توں برقرار دکھائی دے رہے
ہیں۔اس جنگجو گروپ نے کہا ہے کہ وہ صرف مجمسوں کو مسمار کرے گا کیونکہ یہ اس کے
نزدیک بت پرستی کے زمرے میں آتے ہیں۔
تدمر میں پہلی صدی عیسوی کے گرجا گھر اور رومی تھیٹر کے آثار پائے
جاتے ہیں۔ داعش نے 26 مئی کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔اس میں تدمر کی
قدیم تاریخی عمارات اور بلندو بالا ستونوں کے آثار بالکل صحیح سلامت دیکھے جاسکتے
ہیں۔البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب فلمائی گئی تھی۔
داعش نے 21 مئی کو شامی فوج کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد اس
تاریخی شہر پر قبضہ کیا تھا۔انھوں نے اسی ہفتے شہر میں شامی فوج کے ساتھ مل کر
لڑنے والے بیس غیرملکی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ داعش کے جنگجوؤں
نے تدمر پر قبضے کے بعد کم سے کم چار سو افراد کو موت سے ہم کنار کیا ہے۔ان میں سے
بیشتر افراد کو سروں میں گولیاں ماری گئی تھیں اور بعض کے سرقلم کردیے گئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment