• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 21, 2015

    حوثی مخالف اتحاد نے یمن میں دوبارہ گولا باری شروع کر دی پانچ روزہ جنگ بندی کا دورانیہ اتوار کے روز مکمل ہوگیا تھا

    حوثی مخالف اتحاد نے یمن میں دوبارہ گولا باری شروع کر دی
    پانچ روزہ جنگ بندی کا دورانیہ اتوار کے روز مکمل ہوگیا تھا


     سعودی عرب کی سربراہی میں یمن میں سرگرم باغیوں کی سرکوبی کے لئے جاری فضائی مہم عارضی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں اور یمن کے جنوبی شہر عدن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہےفوجی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران عدن میں حوثیوں کے زیر تسلط صدارتی محل کے ساتھ ساتھ حوثیوں کی حامی سپیشل فورسز کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیاماہ مارچ کے اواخر میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے قانونی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے شیعہ قبائل کے خلاف فضائی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ ان کی پیش قدمی کو روکا جاسکےاس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کی جنگ بندی کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ اتوار کے روز ختم ہوگئی ہےیہ جنگ بندی عمومی طور پر قائم رہی مگر کچھ مقامات پر باغیوں اور حکومت نواز فورسز کے درمیان لڑائی جاری رہییمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے اتوار کے روز تمام فریقین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کم ازکم پانچ مزید دنوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کریں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثی مخالف اتحاد نے یمن میں دوبارہ گولا باری شروع کر دی پانچ روزہ جنگ بندی کا دورانیہ اتوار کے روز مکمل ہوگیا تھا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top