ایران کے دو جنگی جہاز یمن جانے والے کارگوشپ کے ساتھ رواں دواں
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے
دو جنگی جہاز ایک مال بردار بحری جہاز کے ساتھ یمن کی جانب رواں دواں ہیںایران نے اس جہاز کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس میں یمن میں جنگ سے
متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لدا ہوا ہے پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اس جہاز کی
لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہےپینٹاگان کے ترجمان کرنل اسٹیون وارن نے منگل کے روز ایک نیوز بریفنگ
کے دوران کہا ہے کہ ''اس مرحلے پر ہمیں ایرانی جہاز کے بارے میں کوئی تشویش لاحق
نہیں ہے۔یہ واحد جہاز ہے اور ہم نے اس کا خوب محاسبہ کر لیا ہےترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس مال بردار جہاز کے ساتھ سمندر میں اُس
علاقے سے گذرنے کے بعد دو جنگی جہاز بھی لگا دیے گئے ہیں جہاں وہ بحری قزاقوں کے
خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے تھےپینٹاگان کے ایک اور ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ
واقعہ سوموار کو پیش آیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment