• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 21, 2015

    یمن میں لاپتا مراکشی ہواباز کی نعش ریڈ کراس کے حوالے

    یمن میں لاپتا مراکشی ہواباز کی نعش ریڈ کراس کے حوالے

    یمن کی دستوری حکومت کی حمایتی عرب اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے العربیہ نیٹ کو خصوصی بیان میں بتایا ہے کہ یمن میں لاپتا ہونے والے مراکشی لڑاکا طیارے کے ہواباز کا جسد خاکی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہےیہ امر مراکش اور سعودی عرب کی کوششوں کے بعد ممکن ہوامراکش کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ریڈ کراس کے حوالے کی جانے والی نعش مراکشی ہواباز یاسین بحتی ہی کی ہےنعش حوالگی کے بعد اسے جبوتی اور بعد میں رباط منتقل کیا جائے گاادھر سعودی عرب کی حکومت نے مراکشی ہواباز کو سعودی شہداء کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں بعد از شہادت وہ تمام مادی اور معنوی فوائد سے نوازا جائے گا جو دفاع وطن میں شہید ہونے والے سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو عطا کئے جاتے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں لاپتا مراکشی ہواباز کی نعش ریڈ کراس کے حوالے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top