• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, May 22, 2015

    ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ۔


    امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کی جانب سے استعمال شدہ طیاروں کی خریداری میں تعاون کرنے کے الزام میں دو عرب کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے-
    امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ان دو عرب کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے ایران کی جانب سے استعمال شدہ طیاروں کی خریداری میں تہران کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراق اور متحدہ عرب امارات کی ان کمپنیوں پر امریکی وزارت خزانہ نے طیاروں کی خریداری کے سلسلے میں ایران کی ماہان ایئر لائنز کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عراق کی النور اور متحدہ عرب امارات کی الناصر کمپنیوں نے امریکی وزارت خزانہ کی پابندیوں کے اعلان کے بارے میں اب تک اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top