• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, May 22, 2015

    مصر: ملک بھر میں عدلیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

    مصر: ملک بھر میں عدلیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے


    مصر کے عوام نے جمعے کے دن مختلف شہروں میں عدلیہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔قاہرہ سے فارس نیوز ایجنسی کی رشہروں پورٹ کے مطابق مصر کے عوام نے جمعے کے دن ملک کے متعدد میں عدلیہ کے خلاف جلوس نکالے۔
    مظاہرین نے ملک میں انصاف کے فقدان اور امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے السیسی حکومت کے غیر مشروط استعفے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے احمد الزند کو نیا وزیر انصاف مقرر کئے جانے کو ملک میں انصاف کے فقدان سے تعبیر کیا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ 
    یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب مصر کے قانون دانوں کی انجمن کے سربراہ احمد الزند نے بدھ کے دن نئے وزیر انصاف کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا- مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان سے حلف لیا تھا-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: ملک بھر میں عدلیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top