ایران کا محمد مرسی کو سزائے موت پر ردعمل
ایران کی وزارت خارجہ نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس ملک کی قدیم اور تاریخی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال ہے بعض مشکلات و مسائل کو مصر کے عوامی انقلاب کے اعلی مقاصد کی بنیاد پر اور سیاسی و سماجی تحریکوں کے درمیان سیاسی اتفاق رائے اور قومی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے

0 comments:
Post a Comment