• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 18, 2015

    ابوسیاف کےخلاف آپریشن میں شامی حکومت سے تعاون نہیں لیا: امریکا

    مریکی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرسوں جمعہ کے روز امریکی کمانڈوز نے شام کے اندر داخل ہونے کے بعد دولت اسلامی "داعش" کے مرکزی کمانڈر ابو سیاف کو قتل کر دیا ہے مگر اس آپریشن میں‌ شامی حکومت سے کسی قسم کا تعاون حاصل نہیں کیا گیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں ابو سیاف نامی داعشی جنگجو کی اسپیشل فورس کے آپریشن میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ آپریشن شامی حکومت کو بتائے بغیر کیا گیا ہے۔
    امریکی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مقتول داعشی کمانڈر ابو سیاف شحیحہ تیونس سے تعلق رکھتے ہیں۔ فوجی کارروائی میں اس کی ہلاکت کے بعد تیونسی حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا ہے کہ مقتول داعشی کمانڈر ابو سیاف کا اصل نام نبیل الجبوری ہے اور اس کا تعلق تیونس نہیں بلکہ عراق کے موصل شہر سے ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ابوسیاف کےخلاف آپریشن میں شامی حکومت سے تعاون نہیں لیا: امریکا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top