• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 18, 2015

    شام میں حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف

    شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں سے لڑنے والی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے شام کے القلمون شہر میں "جیش الفتح" اور دوسرے باغی گروپوں کے خلاف آپریشن کے دوران بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کیا گیا ہے۔
    لبنان میں حزب اللہ کے ترجمان سمجھے جانے والے "المنار" ٹیلی ویژن چینل پر القلمون میں حالیہ دنوں باغیوں کے خلاف ڈرون طیاروں‌کے استعمال کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القلمون کی فضاء میں پرواز کرنے والے ڈرون طیارے کی تصاویر جدید آلات سے لیس کیمرے کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
    حال ہی میں العربیہ ڈاٹ نیٹ نے لبنان کی وادی البقاع میں ایک "رن وے" کی تصاویر بھی شائع کی تھیں۔ یہ رن وے مبینہ طور پر ڈرون طیاروں کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رن وے پر ایران سے حاصل کردہ ڈرون طیاروں کو اتارا جاتا ہے وہیں سے انہیں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے یا جاسوسی کی غرض سے فضا میں بھیجا جاتا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top