امریکی محکمہ دفاع
"پینٹاگون" نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے شام کے مشرقی شہر
دیرالزور میںانٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے
کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دولت اسلامی"داعش" کا ابو سیاف نامی اہم
کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کے اشتراک سے شام کی
سرحد کے قریب مقتول داعشی کمانڈر ابو سیاف کی اہلیہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پکڑی
گئی خاتون بھی داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے میں سرگرم پائی گئی ہے۔

0 comments:
Post a Comment