دولت اسلامیہ عراق وشام
'داعش' کے جنگجوئوں نے جمعہ کے روز عراق کے شہر رمادی میں مقامی حکومت کے دفاتر پر
اپنی تنظیم کے جھنڈے لہرا دئیے اور مساجد سے اپنی فتح کے اعلانات کرا دئیے۔
مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق انتہا پسند تنظیم کے جنگجوئوں نے رات
کے اندھیرے میں چھ خودکش گاڑیوں کی مدد سے شہر کے وسط تک رسائی حاصل کی جہاں پر
الانبار گورنری کا دفتر واقع ہے۔ بغداد سے تقریبا 100 کلومیٹر دور اس شہر کے مختلف
حصوں میں جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں اور حکومتی فورسز ابھی بھی شہر کے مغربی
حصے میں ایک فوجی کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں۔
اگر رمادی پوری طرح داعش کے قبضے میں آجاتا ہے تو یہ عراقی وزیر اعظم
کی حکومت پر تزویراتی اہمیت کی کاری ضرب ثابت ہوگی کیوںکہ صرف چھ ماہ قبل ہی فوج
اور شیعہ ملیشیائوں نے داعش سے تکریت شہر کا قبضہ حاصل کیا تھا۔
انبار کے گورنر صہیب الراوی نے ٹویٹر پر لکھا ہے "رمادی میں
صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے مگر شہر ابھی تک عراقی فورسز کے قبضے میں اور داعش کے
خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔"

0 comments:
Post a Comment