• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 18, 2015

    شام کی اسپیشل فورس کے سربراہ عماد منصور ہلاک

    شام میں صدر بشارالاسد کے ایک مقرب خاص اور شامی اسپیشل فورسز کے چیف عماد محی الدین رمضان منصور حال ہی میں جسرالشغور معرکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    عماد منصور چند روز قبل جسرالشغور کے مقام پر ایک سخت معرکے کے دوران باغیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
    مقتول اسپیشل فورس کے سربراہ ہی نہیں بلکہ صدر بشارالاسد کے مقرب خاص بھی تھے۔ انہوں نے صدر اسد کے والد حافظ الاسد اور ان کے بھائی رفعت اسد کے درمیان سنہ 1980ء میں پیدا ہونے والے بحران کے دوران اپنی عسکری مہارت سے خصوصی یونٹ تشکیل ی تھی اور انہوں نے حافظ الاسد کے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت معرکے لڑے۔ حافظ الاسد کے بعد بشارالاسد کے دور میں بھی عماد منصور نے کئی اہم مہمات میں حصہ لیا۔ انہی میں جسرالشغور کا معرکہ بھی شامل ہے جس میں وہ زخمی ہوکر اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ بشارالاسد اسے انہیں اپنے اہم اور بہترین منصوبہ سازوں میں شمار کرتے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کی اسپیشل فورس کے سربراہ عماد منصور ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top