• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 18, 2015

    داعش تاریخی شہر’’تدمر‘‘ سے محض دو کلو میٹرکی مسافت پر!

    شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سخت گیر تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ اور سرکاری فوج کے درمیان ملک کے وسط میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور داعش تاریخی شہر ’’تدمر‘‘ سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر آپہنچی ہے۔
    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ’’آبزویٹری‘‘ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ’تدمر‘ میں لڑائی کے دوران دونوں طرف کم سے کم 110 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں اور شہر سے 1800 خاندان محفوظ مقامات کی تلاش کے لیے گھربار چھوڑ چکے ہیں۔
    انسانی حقوق کے مندوب رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ حمص گورنری کے شہر '’تدمر‘‘ میں داعش کے جنگجو داخل ہونے والے ہیں، کیونکہ اب وہ صرف دو کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تدمر شہر کی مشرقی سمت میں جھڑپیں جاری ہیں۔ شہر کے مشرقی سمت ہی کی کالونیوں میں شامی فوج کے خاندان بھی آباد ہیں۔ لڑائی شروع ہونے کے بعد بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
    حمص کے گورنر طلال البرازی نے بتایا کہ شہرمیں تین پناہ گزین مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تدمر کے بعض علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے 1800 خاندانوں کو بھی رکھا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش تاریخی شہر’’تدمر‘‘ سے محض دو کلو میٹرکی مسافت پر! Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top