• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 16, 2015

    یمن :حوثی ملیشیا کا نائب سربراہ اور فیلڈ کمانڈر ہلاک

    یمن :حوثی ملیشیا کا نائب سربراہ اور فیلڈ کمانڈر ہلاک

    العربیہ نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا فیلڈ اور عسکری کمانڈر ابو علی الحاکم ہلاک ہوگیا ہے
    العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابو علی الحاکم سعودی عرب کی جانب سے منگل کی رات سے جاری جنگ بندی سے قبل ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہےوہ حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد تحریک کا دوسرا اہم لیڈر تھا اور وہ اس کا نائب سربراہ اور عسکری کمان دار سمجھا جاتا تھا۔اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپریل میں ایک قرارداد کے تحت بلیک لسٹ کردیا تھا۔اسی قرار داد کے تحت حوثی ملیشیا پر اسلحہ حاصل کرنے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن :حوثی ملیشیا کا نائب سربراہ اور فیلڈ کمانڈر ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top