یمنی باغی، صدر ھادی کی رہائش گاہ تباہ کرنے کے
لیے ابین روانہ
یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن میں
پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود حوثیوں اور سابق باغی صدر علی عبداللہ صالح کی حامی
ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی کی سلسل مخلاف ورزیاں جاری ہیںتفصیلاتکے مطابق جنوبی یمن کی ابین گورنری پر قبضے کے بعد
حوثی اور علی صالح کے وفادارجنگجو لودر شہر میں الوضیع کے مقام کی طرف روانہ ہوگئے
ہیں الوضیع کی جانب حوثیوں اور علی صالح کی ملیشیا کی آمد کا مقصد صدر عبد ربہ
منصور ھادی کی رہائش گاہ کو دھماکے سے تباہ کرنا ہےمقامی مزاحمتی قیادت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوئوں کی
بڑی تعداد صدر ھادی کے آبائی شہر کی جانب روانہ ہوگئی ہےحوثی اور علی صالح کی
حامی ملیشیا صدر کی رہائش گاہ کو دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment