حوثی باغیوں کی جانب سے دوبارہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
سعودی عرب کی قیادت میں
اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت حوثی شیعہ باغیوں نے مسلسل دوسرے روز
جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہےاتحاد کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں انسانی امداد مہیا
کرنے کے لیے جنگ بندی کے وقفے کو کامیاب بنانا چاہتا ہےسعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے دو علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی
ہیں حوثیوں نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحد پر مسلسل دوسرے روز گولہ باری کی
ہے اور پھر خود یمن کے اندر مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیںایس پی اے کی اطلاع کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران
کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں عبدالرضیف میں زمینی افواج پر گولہ باری کی ہےاس کی
علاوہ ایک سرحدی چوکی ایلب کی جانب بھی گولے پھینکے ہیںحوثیوں نے یمن کے پانچ صوبوں عدن ،ابین ،لحج ،شبوۃ اور مآرب میں اپنی
کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ ان صوبوں میں ٹینکوں اور میزائلوں سے شہریوں
کے مکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment