قطری سفیر نے مصرمیں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
خلیجی ریاست قطر کے سفیر نے ایک سال کے تعطل کے
بعد مصر میں دوبارہ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے
مطابق قطری سفیر سیف بن مقدم البوعینین نے کل منگل کو قاہرہ میں اپنی سفارتی ذمہ
داریاں دوبارہ شروع کیں۔ انہیں رواں سال 19 فروری کو دوحہ حکومت نے قاہرہ کے ساتھ
اختلافات کے باعث واپس بلا لیا تھا۔مصر کی’’مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی‘‘ کی جانب سے جاری
ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ قطری سفیر البوعینین نے دوحہ حکومت کے وفد کے شرم
الشیخ عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد قاہرہ میں اپنی سفارتی سرگرمیاں دوبارہ
شروع کی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں قطری حکومت نے قاہرہ میں متعین اپنے
سفیر کو اس وقت واپس بلا لیا تھا جب لیبیا میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نے اکیس مصری
شہریوں کو قتل کیا تو قاہرہ کی جانب سے لیبیا میں فوجی کارروائی پر قطر نے تحفظات
کا اظہار کیا تھا۔ قطری حکومت کی جانب سے مصر کی لیبیا میں فوجی کارروائی کی سخت
مخالفت کی گئی تھی۔

0 comments:
Post a Comment