• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, April 25, 2015

    مسافر بردار طیارہ روکنے پر ایران کا سعودی عرب سے احتجاج

    مسافر بردار طیارہ روکنے پر ایران کا سعودی عرب سے احتجاج

     ایرانی وزارتِ خارجہ نے تہران میں متعین سعودی عرب کے قائم مقام ہائی کمیشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے ایرانی ہوائی جہاز کو یمن میں اترنے سے روکنے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہےایران کی ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز سعودی عرب کے قائم مقام ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے سخت احتجاج کیا گیااس موقع پر ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ تہران نے بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس کے تعاون اوراجازت سے یمن کے لیے دو پروازیں روانہ کی تھیں جن میں ایران میں علاج کے بعد واپس جانے والے یمنی شہریوں کے ساتھ ساتھ امدادی سامان اور ادویات بھیجی گئی تھیں تاہم اتحادی ممالک کے طیاروں نے ان جہازوں کو یمن میں اُترنے سے روک دیا جس کے باعث طیاروں کو واپس مڑنا پڑا ہے۔

    یاد ہے کہ یمن میں 20 مارچ کو 52 یمنی زخمی شہریوں کو ایران منتقل کیا گیا تھا جہاں پاسداران انقلاب کے زیرانتظام ’’بقیۃ اللہ‘‘ اسپتال میں ان کا علاج کیا گیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مسافر بردار طیارہ روکنے پر ایران کا سعودی عرب سے احتجاج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top