• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, April 25, 2015

    ویانا میں جوہری مذاکرات کا اختتام ۔


    ویانا میں جوہری مذاکرات، تین روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئے اور مذاکرات کا اگلا دور نیویارک میں این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگا ۔
    ویانا میں مشترکہ جامع اقدام متن کی نگارش کے سلسلے میں جوہری صلاح و مشورے کا عمل تین روز تک جاری رہا اور گفتگو ختم ہونے پر ایران کے مذاکرات کار،واپس تہران کےلئے روانہ ہوگئے- طے پایا ہے کہ صلاح و مشورے کا عمل، آئندہ ہفتے نیویارک مین این پی ٹی معاہدے پر نظرثانی کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ انجام پائےگا- لوزان بیان کے بعدپابندیوں کے مسئلے پر گفتگو کے ساتھ جوہری صلاح و مشورے کا عمل، بدھ کے روز شروع ہوا تھا- ایران، امریکہ اور یورپی یوین کے ماہرین کے درمیان، جمعے کے روز دو نشستیں منعقد ہوئیں اور طے پایا کہ گفتگو کا عمل، آئندہ ہفتے نیویارک میں پھر شروع کیا جائےگا- اسی بنیاد پر ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ وفد، اتوار کے روز صبح سویرے نیویارک کے لئے روانہ ہوگا اور نیویارک میں گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی کے پیش نظر ایران اور چھ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ممکنہ طور پر گفتگو ہوگی ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا میں جوہری مذاکرات کا اختتام ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top