• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    عراق :صوبہ الانبار میں 90 ہزار افراد بے گھر

    عراق کے مغربی صوبے الانبار میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور سخت گیر گروپ  داعش  کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کے بعد گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نوّے ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
    داعش کے جنگجو گذشتہ ہفتے کے دوران الانبار کے دارالحکومت الرمادی کے ایک حصے میں داخل ہوگئے ہیں اور انھوں نے اس کے نواحی دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراق میں اقوام متحدہ کی انسانی رابطہ کار لیس گرینڈے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''بے گھر ہونے والے افراد کو جانیں بچانے کے لیے امداد ،خوراک اور پانی مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس کے علاوہ ان کے لیے خیموں کا انتظام کیا جارہاہے''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق :صوبہ الانبار میں 90 ہزار افراد بے گھر Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top