عراق میں شیعہ جنگجوؤں
پر مشتمل ملیشیا کتائب حزب اللہ نے سابق مصلوب صدر صدام حسین کے نائب عزت ابراہیم
الدوری کی لاش حکومت کے؛ حوالے کردی ہے۔
کتائب حزب اللہ نے گذشتہ جمعے کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ عزت
ابراہیم الدوری سرکاری سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں لیکن
قبل ازیں ماضی میں بھی آڈیو اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے ان کی موت کی اطلاعات
سامنے آتی رہی ہیں۔
اس ملیشیا کے ترجمان جعفر الحسینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ہے کہ عراق کے سابق نائب صدر کی لاش کی ٹیسٹوں اور انھیں جاننے والوں کے ذریعے
شناخت کی گئی ہے۔سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شخص عزت ابراہیم
الدوری ہی ہیں اور ہم نے ان کی لاش عراقی حکومت کے حوالے کردی ہے۔

0 comments:
Post a Comment