ایرانی ہوائی جہاز بلا اجازت یمن میں نہیں اُتر سکتے: سعودی عرب
یمن میں آئینی حکومت کی
بحالی کے لیے جاری آپریشن کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ اتحادی
طیاروں نے ایران کے ایک ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ سے روک دیا ہے ان کا کہنا
ہے کہ ایرانی طیارے اس لیے روکا گیا کیونکہ اس کے پاس یمن میں اترنے کا اجازت نامہ
نہیں تھاپیشگی اجازت کے بغیر ایران کے کسی بھی ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ کی
اجازت نہیں ہوگیالعربیہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ
اتحادی ممالک کی افواج یمن میں لینڈ کرنے والے ہر طیارے کواجازت فراہم کرتی ہے ایرانی طیارے کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی جس کے باعث اسے روک دیا
گیا۔
0 comments:
Post a Comment