• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, April 25, 2015

    صربیہ کے صدر کی ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد ۔


    ربیہ کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
     صربیہ کے صدر کے خارجہ امور میں مشیر ایوان مرکیچ نے بلغراد میں، ایران کے نائب سفیر بہروز احمدی کے ساتھ ملاقات میں،  حسن روحانی کے نام تومیسلاو نیکولیچ کا مبارکباد کا پیغام ان کو پہنچایا۔ صربیہ کے صدر نے اس پیغام میں ایٹمی مذاکرات میں حاصل ہونے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اب جبکہ کشیدگی ختم ہو چکی ہے، علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ آپ، اپنے ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ایٹمی توانائی سے بہرہ مند ہونے کے اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ صربیہ کے صدر نے اسی طرح اس پیغام میں کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ ایک ایسی ضرورت ہے کہ جس پر دنیا کے تمام ملکوں کو توجہ دینی چاہئے اور ایٹمی توانائی کی عظیم طاقت کو ساری انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے۔ نیکولیچ نے اس پیغام میں ایران اور صربیہ کے اچھے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اگرچہ روایتی طور پر دوستانہ تعلقات نہیں ہیں تاہم امید ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات مستحکم ہوں گے اور فروغ پائیں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صربیہ کے صدر کی ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top