مصر: اخوان المسلین کی حمایت میں مظاہرہ
مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنوبی قاہرہ کے جیزہ
علاقے میں اخوان المسلین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے فائر
کرکے انھیں منتشر ہونے پر مجبور کر دیا۔اہرام نیوز کے مطابق مظاہرین نے اس علاقے کی سڑکوں
کو بند کر دیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے انھیں منتشر
کر دیا- جمعے کے دن ہونے والے یہ مظاہرے، سابق صدر محمد مرسی کو بیس سال قید کی سزا
سنائے جانے کے بعد ہوئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment