• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, April 25, 2015

    تیل کی قیمت کم کرنے والے ممالک خود اپنی سازش میں گرفتار: روحانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تیل کی قیمت میں کمی لانے والے بعض ممالک کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک خود اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئے ہیں ۔
    ایرانی صدر حسن روحانی نے تہران میں محکمہ پولیس کے افسروں، کمانڈروں اور سربراہوں کی بیسویں کانفرنس میں، ایران کے خلاف عائد مغرب کی یکطرفہ پابندیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے بجٹ میں تیل پر بھروسہ کم کر دیا ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے بعض پڑوسی ممالک کہ جو دولت مند بھی ہیں، تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کہ جس کے وہ خود ذمہ دار ہیں، خود اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گر گئے ہیں۔ ڈاکٹر روحانی نے معاشرے میں امن کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے رقم خرچ کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وعدوں میں امن و سلامتی کا وعدہ بھی شامل ہے اور حکومت اپنے وعدوں پر بخوبی عمل کر رہی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تیل کی قیمت کم کرنے والے ممالک خود اپنی سازش میں گرفتار: روحانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top