• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, April 25, 2015

    ایرانی بحری جہاز یمن سے واپس مڑ گئے :امریکی حکام

    ایرانی بحری جہاز یمن سے واپس مڑ گئے :امریکی حکام

    امریکا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ایرانی بحری جہازوں کا قافلہ یمن کے پانیوں سے واپس مڑ گیا ہے اور وہ اب شمال کی جانب رواں دواں ہےان بحری جہازوں پر مبینہ طور پر یمن کے حوثی باغیوں کے لیے اسلحہ اور ہتھیار لدے ہوئے تھےایران کے ان بحری جہازوں کی آمد کے بعد امریکا نے اپنا ایک اور طیارہ برادر بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اور دوسرے جنگی بحری جہاز یمن کی ساحلی علاقے کی جانب بھیج دیے تھےایرانی جہازوں کے ذریعے ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کو اسلحہ پہنچایا جانا تھا لیکن امریکی جہازوں نے انھیں ایسا کرنے کا موقع نہیں دیا ہےامریکی حکام کا کہنا ہے کہ نو ایرانی جہازوں پر مشتمل قافلہ اب اومان کی بندرگاہ صلالہ سے جنوب کی جانب موجود ہیںایک امریکی عہدے دار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ اس قافلے میں شامل دو جہازوں پر اسلحہ لدا ہوا ہے اور یہ امکان موجود ہے کہ ایرانی جہاز کسی بھی وقت یمن کی جانب مڑ سکتے ہیںیہ جہاز سست رفتاری سے چل رہے ہیں اور امریکا ان کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی بحری جہاز یمن سے واپس مڑ گئے :امریکی حکام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top