ایران کے شہر قم میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ۔
قم شہر کے دیندار اور انقلابی عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک
بڑا جلوس نکالا جس میں ایرانی عوام کے علاوہ، قم میں مقیم غیر ملکی منجملہ
ہندوستان اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے طلباء بھی شامل تھے،اس جلوس میں
علمائے کرام پیش پیش تھے اور مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں امام خمینی(رہ)
اور رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تصاویر بھی
اٹھا رکھی تھیں- مظاہرین نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ، عالمی استکبار
کی سازش کے مقابلے میں سکوت توڑ دیں اورمتحدہ طور پر امریکہ و اسرائیل کے
تفرقہ انگیز منصوبوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں- مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل،
برطانیہ نیز آل سعود کے خلاف شدید نعرے لگائے اور یمن کے نہتھے و بےگناہ
عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور آل سعود سے اپنی نفرت و بیزاری کا
اعلان کیا- مظاہرین نے اقوام عالم اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ،
یمن کے بےگناہ عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے مقابلے میں
خاموش نہ رہیں ۔

0 comments:
Post a Comment