امریکہ نے مصر سے عسکری پابندیاں ہٹالیں
امریکی صدر براک اوباما نے
اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی سے کہا ہے کہ امریکہ مصر کے لیے تمام فوجی
امداد بحال کر رہا ہے۔منگل کو ٹیلی فون پر صدر اوبامانے السیسی کو بتایا کہ ایف
-16 طیارے، میزائلز اور ایم ون اے ون ٹینک مصر کو دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ سنہ
2013 میں فوج کے ہاتھوں مصر کے منتخب صدر محمد مرسي کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے
کے بعد امریکہ نے مصر کو دی جانے والی فوجی امداد روک دی تھی۔مصر یمن میں سعودی
مداخلت میں اتحادی ہے جبکہ وہ لبیا میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف بھی لڑ رہا ہے۔ اوباما
انتظامیہ نے اکتوبر سنہ 2013 میں کہا تھا کہ وہ بعض بڑے فوجی نظام اس وقت تک مصر
کو فراہم نہیں کرے گا جب تک کہ وہاں جمہوریت کی بحالی میں پیش رفت نہیں دیکھی جاتی۔لیکن
منگل کو صدر نے کہا کہ جیٹ طیارے، میزائل اور ٹینک کٹ کی فراہمی کو بحال کیا جائے
گا جبکہ اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی دسمبر میں ہی شروع ہو گئی تھی۔انھوں نے مصری
رہنما کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ امریکہ مصر کو ایک ارب 30 کروڑ امریکی
ڈالر کی امداد بھی بحال کرے گا۔ مصر کو امریکہ یہ امداد سالانہ طور پر دیتا آ رہا
ہے۔
0 comments:
Post a Comment