حزب اللہ کے بانی رہ نما کی یمن فوجی آپریشن کی حمایت
حسن نصراللہ کی جانب سے سعودی عرب پرتنقید مسترد
لبنان کی ایران نواز
شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بانی رہ نما اور تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل صبحی الطیفلی
نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری سعودی عرب اور اتحادیوں کے آپریشن کی بہ
ظاہر حمایت کی ہے انہوں حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو اپنی تقریر میں یمن
میں فوج کشی پر سعودی عرب پر تنقید بھی مسترد کردی ہےترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے صبحی الطفیلی کا
کہنا تھا کہ حزب اللہ خود شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑ رہی ہے اسے یمن
میں جاری بغاوت کی حمایت نہیں کرنی چاہیےحزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی جانب
سے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانا حیرت کی بات ہے۔
0 comments:
Post a Comment