یمن میں عرب زمینی فوج بھیجی جائے:وزیرخارجہ
یمن کے وزیرخارجہ ریاض
یاسین نے اپنے ملک میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف عرب ممالک کی زمینی فوج داخل کرنے
کا مطالبہ کیا ہےاور وہ عربوں کی زمینی
مداخلت کے خواہاں ہیں اس کے جواب میں ریاض یاسین نے کہا کہ ''ہاں،ہم اس کے لیے کہہ
رہے ہیں اور ہم اپنے ڈھانچے کو بچانے اور بہت سے شہروں میں محصور یمنیوں کے تحفظ
کے لیے بہت جلد ایسا چاہتے ہیںانھوں نے انکشاف کیا کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی بہت جلد سرکاری طور
پر یمن کی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شمولیت کا کہنے والے ہیں ان کا کہنا
تھا کہ یمن میں جاری جنگ حوثی باغیوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہےریاض یاسین کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت سعودی دارالحکومت الریاض سے
اپنا کام دوبارہ شروع کررہی ہے اور وہ بعض ممالک میں پھنسے ہوئے یمنی شہریوں کو
نکالنے کے لیے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

0 comments:
Post a Comment