ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے پر زور دیا، اور انہوں نے کہا کے جو جو ملک عراق کے حالات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ان کو چاہیے کے وہ دہشتگردوں کی حمایت چھوڑ دیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نےعراقی امور میں مبعوث اقوام متحدہ کے جنرل سیکڑیری نیکولی ملادینوف کے استقبال کے دوراں عراق اور ایران کے درمیان تمام امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اور ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کا استحکام و سلامتی اور ترقی ایران کی اولین ترجحات میں سے ہے اور ایران اس معاملے میں کسی قسم کی کوشش سے گریز نہیں کرے گا ۔
link

0 comments:
Post a Comment