مغربی اخبارات
کا مبارک کے فیصلے
پر رد عمل اور ناراضگی کا اظہار
الجزیرہ نیوز رپورٹ کے مطابق مغربی اخبارات نے مصر
کے سابق صدر حسنی مبارک کے حق میں عدالتی
فیصلے پر وسیع رد عمل اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مغربی اخبارات نے اس فیصلے کو
صدی کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیا ہے،اسی
طرح اخبار انڈیپینڈنٹ نے اس خبر کو ادارتی
صفحے میں شائع کیا ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے سینکڑوں مصری مظاہرین کو قتل
کرنے میں ملوث ہونے کے الزام سے سابق مطلق العنان حکمران حسنی مبارک کو باعزت طور
پر بری کر دیا ہے۔
سینکڑوں مظاہرین کو مصری سکیورٹی فورسز نے اس وقت
ہلاک کر دیا تھا، جب وہ حسنی مبارک حکومت کے خاتمے کے لیے 2011 میں آمریت سے نجات
پانے اور ملک میں جمہوریت لانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کناں تھے۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے اس احتجاج کو عرب بہاریہ کا نام دیا تھا
اور بالآخر مصری عوام حسنی مبارک کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گئے
تھے۔

0 comments:
Post a Comment