برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مئے اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان انقرہ میں ملاقات ہوئی جس میں دوںوں ممالک کے درمیان ایک سو ملین پاؤنڈ مالیت کا ایک دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت برطانیہ ترک فضائیہ کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعلان بھی کیا گیا، اردگان نے کہا ہے کہ ترکی برطانیہ سے اپنی سالانہ تجارت بیس ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، ابھی دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ لگ بھگ سولہ ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے، اس موقعے پر ٹریسا مئے کا کہنا تھا کہ ترکی برطانیہ کے کا دیرینہ دوست ہے تاہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment