• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, December 17, 2015

    شامی جیلوں میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک جاری


    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ہیومن رائیٹس واچ‘‘ نے شام میں سرکاری فوج کے زیرانتظام جیلوں میں ڈالے گئے لوگوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ہزاروں تصاویر کے سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرکاری جیلوں میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
    تنظیم نے' شام کی جیلوں میں قیدیوں کا اجتماعی قتل عام اور انسانیت سوز مظالم‘‘کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سرکاری جیلوں میں قیدیوں سے بدسلوکی کی ہزاروں تصاویر اسدکی افواج کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی جیلوں میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک جاری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top