• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, December 18, 2015

    اقوام متحدہ:داعش کے معاشی بائیکاٹ کے لیے قرارداد منظور


    سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے داعش کے خلاف وسیع پابندیوں اور اس کے معاشی بائیکاٹ پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔یہ اجلاس شام میں پانچ سال سے جاری تنازعے کے حل کے لیے جاری کوششوں کی کڑی ہے۔قرارداد میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے قوانین کی منظوری کو یقینی بنائیں جن کے تحت داعش کے مالی ذرائع ختم کیے جائیں اور داعش میں شامل ہونے والے جنگجوؤں کے خلاف سنگین فوجداری الزامات میں مقدمات چلائے جائیں۔قرارداد کا مسودہ روس نے تیار کیا تھا۔اس کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کی پہلے سے وضع کردہ القاعدہ بلیک لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اب اس کا نیا نام ''داعش اور القاعدہ پابندیاں فہرست'' ہوگا۔ اقوام متحدہ کی زیادہ تر توجہ داعش پر ہوگی۔قرارداد میں زوردیا گیا ہے کہ داعش سے تیل کی خریداری سے گریز کیا جائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اقوام متحدہ:داعش کے معاشی بائیکاٹ کے لیے قرارداد منظور Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top