• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, December 18, 2015

    مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے:یمن


    سوئٹزر لینڈ میں یمن امن مذاکرات کے دوسرے روز مزاحمت کاروں اور باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں ان مذاکرات میں شریک صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔
    البتہ طرفین کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق رائے کو ایک مثبت علامت قرار دیا ہے۔حوثی ملیشیا کے ایک سینیر لیڈرعبدالحکیم الحسنی نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی تحریک کے 360 ارکان عدن میں زیر حراست ہیں اور ان کا جنوبی یمن سے تعلق رکھنے والے 265 شہریوں اور جنگجوؤں سے تبادلہ کیا جائے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے:یمن Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top