اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سوموار
کے روز "مودیعین" نامی یہودی کالونی کے قریب واقع اسرائیلی فوجی کیمپ میں
جنگی مشقوں کے دوران دو یہودی فوجی پراسرار طورپر ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل "وللا" نے اپنی
رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران ایک فوجی اہلکار کے سینے میں اچانک تکلیف
ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر کچھ ہی دیر کے بعد وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی وفات کی
وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

0 comments:
Post a Comment