• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 1, 2015

    فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث یہودیوں کی اکثریت امریکی نژاد

    فلسطینیوں کو زندہ جلانےکا مرتکب بھی امریکی نکلا


    عرب ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کارروائیوں میں ملوث یہودی شرپسندوں اور ان کے پیشوائوں کی اکثریت ان یہودی خاندانوں سے تعلق رکھتی ہے جو امریکا سے نقل مکانی کرکے اسرائیل میں آباد ہوئے ہیں۔
    متعدد عربی اخبارات نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں انتہا پسند گروپ تشکیل دینے والے بیشتر یہودی آباد کاروں اور ان کے مذہبی پیشوائوں کا تعلق امریکی خاندانوں سے ہے۔ یہ یہودی فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ انتہا پسند گروپوں کی تشکیل کے بھی ذمہ دار ہیں۔ کئی انتہا پسند گروپوں کی براہ راست سربراہی بھی امریکی انتہا پسند یہودی کررہے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث یہودیوں کی اکثریت امریکی نژاد Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top