• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 1, 2015

    شام میں شمالی کوریا کے بانی کے نام پارک منسوب

    شام میں صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کرنے والوں کونہایت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے روس کی طرف سے بشارالاسد کی حمایت کے صلے میں شام کے سرکاری اسکولوں میں روسی زبان کی تعلیم لازمی قرار دے کر صدر ولادی میر پوتن کو اعزاز بخشا گیا۔ حال ہی میں دمشق میں "کفرسوسہ" کے مقام پر ایک پارک کا نام "رعب، خاموشی اور تنہائی" کی علامت سمجھے جانے والے شمالی کوریا کے بانی آنجہانی "کیم ایل سونگ" کے نام منسوب کیا گیا۔ ایل سونگ کو یہ اعزاز عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پردیا گیا تاکہ بشارالاسد نواز موجودہ شمالی کوریائی ڈکٹیٹر حمایت کا صلہ دیا جاسکے۔
    شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریاکے بانی کے نام کفر سوسہ کے مقام پر پارک کو موسوم کیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں شمالی کوریا کے بانی کے نام پارک منسوب Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top