• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    نامعلوم افراد کی استنبول میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    ترکی کے تاریخی اور ثقافتی مرکز استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر دو حملہ آوروں نے پیر کی صبح فائر کھول دیا، تاہم پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
    ترک خبر رساں ادارے 'سیھان' کے مطابق استنبول کے ساریہ ڈسٹرکٹ میں واقع قونصل خانے کی عمارت پر حملہ آوروں میں ایک مرد اور دوسری خاتون شامل تھی۔ رائیٹرز فوری طور پر ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکی۔
    درایں اثنا پیر کی صبح استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن پر بم حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دس دوسرے مارے گئے۔ ترک خبر رساں ادارے 'ڈوگن' کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا تھانہ استنبول کے علاقے سلطان بی میں واقع ہے۔ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس سے تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور نزدیک کھڑی بیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
    فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی، تاہم یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب ترک سیکیورٹی فورسز اور کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے درمیان تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
    یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب 'داعش' کے عسکریت پسندوں کے کی بیخ کنی کے لئے ترکی انتہائی سرگرم ہے۔ گذشتہ ماہ ترکی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی امریکا کو داعش کے خلاف اپنے ملک کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی۔
    ان سرگرمیوں کے بعد ترک شہر سورچ میں ہلاکت خیز بم دھماکا ہوا جس میں 32 افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کا الزام داعش پر لگایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرحد پار سے ترک فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں ایک سپاہی ہلاک ہوا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نامعلوم افراد کی استنبول میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top